30 مئی، 2014، 11:20 PM

عراقی

فلوجہ میں القاعدہ سے وابستہ 19 سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک

فلوجہ میں القاعدہ سے وابستہ  19 سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک

مہر نیوز/ 30 مئی / 2014 ء : عراقی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں عراق کے صوبہ انبار کے شہر فلوجہ میں 19 سلفیو ہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں عراق کے صوبہ انبار کے شہر فلوجہ میں 19 سلفیو ہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق عراقی سکیورٹی دستوں نے داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فلوجہ ہی میں عراقی فوجی جوانوں نے داعش دہشت گرد تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ گذشتہ روز بھی عراقی فوجیوں نے داعش دہشت گرد تنظیم کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

News ID 1836566

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha